بم کی جھوٹی اطلاع، حجاج کو لیجانے والی پرواز کی انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ

بم کی جھوٹی اطلاع، حجاج کو لیجانے والی  پرواز کی انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ

جکارتہ (آئی این پی )بم کی جھوٹی اطلاع پر عازمین کو لے جانے والی پرواز کو انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

سعودی ایئر لائن کے طیارے نے جاوا کے   مرکزی جزیرے پر واقع شہر سورابایا میں لینڈ کرنا تھاتاہم جکارتہ میں ہوائی ٹریفک کنٹرول افسروں کو پرواز میں بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی، جس کے بعد پرواز کو انڈونیشا کے شہر میڈان کے کوالنامو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔جہاز میں 378 حجاج اور 13 کریو ممبر سوار تھے ۔یاد رہے حالیہ دنوں میں حجاج کو لئے جانے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز کو بم کی جھوٹی اطلاع ملنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں