ایرانی پارلیمنٹ کا عالمی جوہری وانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کے بل پر غور

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایک ایسے بل پر غور کر رہی ہے ، جس کے تحت تہران اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے درمیان تعاون کو معطل کیا جا سکتا ہے۔
یہ عالمی جوہری ایجنسی کے غیر پیشہ ورانہ روئیے کا جواب ہوگا۔ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کا اعادہ کیا۔انہوں نے سپریم لیڈر کی طرف سے ایٹمی ہتھیاروں کی ممانعت کے بارے میں جاری کردہ فتوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا کوئی غیر پرامن سرگرمیوں کا منصوبہ نہیں، لیکن دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ آئی اے ای اے نے اپنے کسی بھی وعدے کا احترام نہیں کیا اور وہ ایک سیاسی آلہ بن چکی ہے ۔