احسن اقبال کو آئی سی ای ایس سی او مراکو نے لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر سے نواز دیا

احسن اقبال کو آئی سی ای ایس سی او  مراکو نے لائف ٹائم اچیومنٹ  میڈل آف آنر سے نواز دیا

مراکو (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو آئی سی ای ایس سی او مراکو نے لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر سے نوازا ۔

اسلامی دنیا کی جامعات کے چھٹے وائس چانسلرز فورم میں احسن اقبال کو ایوارڈ دیا گیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کے لیے ایک قومی اعزاز ہے ، وزیراعظم شہباز شریف اور اپنی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آئی سی ای ایس سی او مراکو کے مطابق احسن اقبال کی قیادت میں 2013 سے 2025 کے دوران پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے نے نمایاں ترقی کی، اس عرصے میں سرکاری جامعات کی تعداد 99 سے بڑھ کر 154 ہو گئی جو کہ 58 فیصد اضافہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں