سعودی عرب:فوجی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 شہریوں کو پھانسی

جدہ(دنیا مانیٹرنگ )سعودی وزارت داخلہ نے منگل کو کہا کہ اس نے دو شہریوں کو پھانسی دے دی ہے۔۔۔
جنہوں نے ایک دہشت گرد سیل میں شمولیت اختیار کی تھی جو مملکت میں ایک فوجی اڈے پر خودکش بم حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ،بیان میں شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔