شہبازشریف کی آذربائیجان اور ترکیہ کے صدورکیساتھ چہل قدمی چہروں پر مسکراہٹیں،تصاویر وائرل

شہبازشریف کی آذربائیجان اور ترکیہ کے صدورکیساتھ چہل قدمی   چہروں پر مسکراہٹیں،تصاویر وائرل

خان کندی(دنیانیوز)وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔اس سے قبل ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خان کندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا۔۔۔

 جب شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا،ان لمحات کی یادگارتصاویر تیزی  سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ تینوں رہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بے تکلف انداز میں ہنستے مسکراتے ، گھومتے پھرتے نظر آئے ، غیر رسمی انداز میں کی گئی گفتگو میں دوستی، اخوت اور علاقائی اتحاد کی جھلک نمایاں رہی۔بات صرف چہل قدمی تک محدود نہ رہی، صدر علیوف، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ذاتی طور پر ڈرائیو کرتے ہوئے تاریخی شہر ’’شوشا ‘‘لے گئے جہاں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا، یہ لمحہ سفارتکاری سے کہیں آگے ایک ذاتی تعلق، ایک بھائی چارے کی علامت تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں