اوپیک پلس کا اگست میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لندن (اے ایف پی)سعودی عرب، روس اور اوپیک پلس اتحاد کے دیگر چھ اہم ارکان نے ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ اگست میںاپنی تیل کی پیداوار مزید بڑھا کر روزانہ 5 لاکھ 48 ہزار بیرل تک لے جائیں گے ۔
ماہرین توقع کر رہے تھے کہ اتحاد پیداوار میں 4 لاکھ 11 ہزار بیرل روزانہ کا اضافہ کرے گا جو مئی، جون اور جولائی کے لیے منظور شدہ ہدف تھا، تاہم اعلان کیے گئے ہدف سے اضافہ ہوا ہے ۔