طالبان حکومت کی خواتین پر پابندیاں ،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سخت مذمت، قرار داد منظور

 طالبان حکومت کی خواتین پر  پابندیاں ،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی  کی سخت مذمت، قرار داد منظور

نیو یارک (اے ایف پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور بچیوں پر منظم جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کر لی۔

 قرار داد کے حق میں 116، مخالفت میں صرف امریکا اور اسرائیل نے ووٹ دیا جبکہ 12 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرار داد میں طالبان پر امتیازی، غیر انسانی اور خواتین کو زندگی کے ہر شعبے سے باہر نکالنے والی پالیسیوں کے ادارہ جاتی نظام قائم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کی آزادی اور انسانی حقوق کو سلب کرنے والے قوانین اور پالیسیوں کو فوراً واپس لیں۔امریکا نے قرار داد کی مخالفت کرتے ہوئے طالبان حکومت سے بات چیت کو مسترد کر دیا۔ امریکی نمائندے جوناتھن شریئر نے کہا ہم مزید ان کے ظالمانہ رویے کو جواز فراہم نہیں کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں