ترک حکومت پر تنقید کرنیوالے دو اپوزیشن ٹی وی چینلز بند ہونیکا خدشہ
استنبول (اے ایف پی)ترکیہ کی حکومت کے خلاف تنقیدی رپورٹس نشر کرنے والے دو اپوزیشن سے منسلک ٹی وی چینلز "سوزجو" اور "ہلک ٹی وی" کو بند کرنے کے خدشات پیدا ہو گئے ۔
یہ چینلز ترکیہ کے حکومتی ادارے پی ٹی یو کے کی طرف سے مسلسل پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہلک ٹی وی چینل کے ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ اگرپی ٹی یو کے اپیل کرے تو چینل مستقل بند ہو سکتا ہے ، کیونکہ ایک سال کے اندر بار بار پابندی کی صورت میں لائسنس منسوخ کیا جاتا ہے ۔یاد رہے ترکیہ پریس فریڈم انڈیکس میں 180 ممالک میں سے 159 ویں نمبر پر ہے ۔