فلسطینی حامی طالبعلم محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
نیویارک (اے ایف پی)امریکا میں فلسطینی حامی طلباتحریک کے رہنما محمود خلیل نے اپنی گرفتاری کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ پر 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔30
سالہ محمود خلیل قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہیں ، وہ مارچ میں گرفتار کیے گئے اور پچھلے ماہ امیگریشن جج کے حکم پر لوزیانا میں حراستی مرکز سے رہا ہوئے ۔درخواست میں کہا گیا کہ گرفتاری کے باعث شدید ذہنی اذیت، مالی نقصان اور ساکھ کو نقصان پہنچا۔خلیل نے کہامیرے 104 دن مجھ سے چھین لیے گئے ، یہ سب ناقابل تلافی ہے ۔یاد رہے ٹرمپ انتظامیہ نے انہیں قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔