ڈومینیکن ریپبلک:کشتی الٹنے سے 4 تارکین ہلاک، 20 لاپتا
سینٹو ڈومنگو (اے ایف پی)ڈومینیکن ریپبلک سے پورٹو ریکو جاتے ہوئے تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 20 کے قریب لاپتا ہو گئے ۔
حکام کے مطابق کشتی میں تقریباً 40 افراد سوار تھے جن میں سے 17 کو زندہ بچا لیا گیا۔ بحریہ نے ڈومینیکن کے 10 جبکہ ہیٹی کے 7 باشندوں کو ریسکیو کیا، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔