اسرائیل کا نیا مواصلاتی سیٹلائٹ ’’درور 1‘‘ امریکی راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ
یروشلم(اے ایف پی)اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کا جدید ترین قومی مواصلاتی سیٹلائٹ ’’درور 1‘‘ امریکی ریاست فلوریڈا سے سپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیج دیا گیا ہے ۔
اسرائیلی ایرو سپیس انڈسٹریز کے مطابق 20 کروڑ ڈالر مالیت کا سیٹلائٹ اگلے 15 سال تک اسرائیل کی حساس دفاعی اور سول مواصلاتی ضروریات پوری کرے گا۔ وزارت نے اسے سپیس میں سمارٹ فون قرار دیا۔ درور 1 کو اب تک کا سب سے جدید اسرائیلی سیٹلائٹ قرار دیا گیا ہے ۔