غیرمعیاری پٹرول: ایرانی صدر کا گاڑی خراب ہونے پر ٹیکسی میں سفر

غیرمعیاری پٹرول: ایرانی صدر کا  گاڑی خراب ہونے پر ٹیکسی میں سفر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) غیرمعیاری پٹرول کے باعث ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو قافلے کی گاڑی خراب ہونے پر ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق تبریز جاتے  ہوئے قزوین میں پمپ سے پٹرول ڈلوایا گیا جو پانی ملا ہوا نکلا، جس سے قافلے کی تین گاڑیاں بند ہو گئیں۔ صدر نے مقامی حکام کو اطلاع دئیے بغیر خود ہی نجی ٹیکسی کا بندوبست کیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ پمپ کے خلاف پہلے بھی ناقص ایندھن کی شکایات آ چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں