بھارت:منی پور میں صدارتی راج میں مزید 6ماہ کی توسیع
نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا نے شورش زدہ ریاست منی پور میں صدارتی راج میں مزید 6ماہ کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی ۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں 13 اگست 2025 سے فروری 2026 تک توسیع کی سفارش کی ۔ قرارداد اب منظوری کیلئے راجیہ سبھا میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے منی پور میں نسلی فسادات کے باعث گزشتہ سال وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد 13 فروری 2024 کو صدارتی راج نافذ کیا گیا ۔