شام :دروز برادری کا احتجاج شامی فورسز کے انخلا کا مطالبہ
دمشق(اے ایف پی) شام کے دروز اکثریتی علاقے سویدا میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے شامی حکومت کی فورسز کے انخلا اور اردن سے امدادی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے گزشتہ ماہ فرقہ وارانہ جھڑپوں میں 1400 افراد ہلاک اور 1لاکھ75ہزارسے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔