جاپان:ریچھ کا حملہ 73سالہ خاتون شدید زخمی

 جاپان:ریچھ کا حملہ 73سالہ خاتون شدید زخمی

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے شمالی علاقے اکیٹا میں ایک 73 سالہ خاتون ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کو معذور افراد کے مرکز کے باہر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

 ان کے سر پر گہری چوٹیں تھیں۔ سکیورٹی کیمروں کی ویڈیو میں ریچھ نما جانور کو خاتون پر حملہ کرتے دیکھا گیا ۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 تک ریچھوں کے حملوں میں 85 افراد زخمی،3 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں