کرپشن کیس :کروشیا کے سابق وزیر اعظم رہا

 کرپشن کیس :کروشیا  کے سابق وزیر اعظم رہا

زگریب(اے ایف پی)کروشیا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم ایوو سانڈر کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سانڈر کو کئی کرپشن کیسز میں 18 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

 عدالت نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سزا کا تقریباً دو تہائی حصہ جیل میں گزار لیا ہے ۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم سانڈر 72 سال کے ہیں،2000 کی دہائی میں کروشیا کو نیٹو اور یورپی یونین میں شامل کروایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں