کمبوڈیا کا ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنیکا اعلان
پنوم پن(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ )کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم چنتھول نے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ اعلان کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی تنازع روکنے میں ٹرمپ کی براہ راست مداخلت کے بعد کیا گیا۔ چنتھول نے برطانوی میڈیا کو ٹیکسٹ پیغام میں تصدیق کی کہ ٹرمپ عالمی امن کے لیے کوششوں پر نوبل انعام کے مستحق ہیں۔