ٹیسلا آٹوپائلٹ حادثہ کمپنی کو2کروڑ 42لاکھ 60ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنیکا حکم
نیویارک (اے ایف پی ،اے پی پی)امریکی شہر میامی کی جیوری نے ٹیسلا کی آٹوپائلٹ ٹیکنالوجی کو مہلک حادثے کا جزوی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کمپنی کو2کروڑ 42لاکھ 60ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا ہے ۔
حادثہ2019 میں فلوریڈا میں پیش آیا، 22 سالہ نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔ جیوری نے آٹوپائلٹ سسٹم میں حفاظتی خامیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹیسلا نے فیصلے کو غلط قرار دے کر اپیل کا اعلان کیا ہے ۔ماہرین کا کہنا تھا یہ فیصلہ خودکار ڈرائیونگ کے مقدمات میں ایک اہم نظیر بن سکتا ہے ۔