چین اور روس کی جاپانی سمندر میں مشترکہ بحری مشقیں شروع

چین اور روس کی جاپانی سمندر  میں مشترکہ بحری مشقیں شروع

بیجنگ (اے ایف پی) چین اور روس نے جاپانی سمند ر میں تین روزہ مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں جن کا مقصد باہمی شراکت داری کو فروغ دینا اور امریکی اثرورسوخ کے خلاف توازن قائم کرنا ہے ۔

چینی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں میں چار چینی اور متعدد روسی بحری جہاز شریک ہیں، جن میں آبدوز بچاؤ، فضائی دفاع اور میزائل مخالف کارروائیاں شامل ہیں۔ مشقوں کے بعد دونوں ممالک بحرالکاہل میں مشترکہ گشت بھی کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں