روس: 6.7شدت کا زلزلہ،450 سال بعد آتش فشاں پھٹ پڑا

روس: 6.7شدت کا زلزلہ،450  سال بعد آتش فشاں پھٹ پڑا

ماسکو (اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ )روس کے کورل جزائر میں 6.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جرمن ریسرچ سنٹرفار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔

زلزلے کے بعد جزیرہ کمچٹکا کے تین اضلاع میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی مگر پھر اسے واپس لے لیا گیا۔ادھر زلزلے کے بعد روس کے مشرقی علاقے کمچٹکا میں 450 سال بعد کرشننیکوو آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے 6ہزار میٹر بلند راکھ کا ستون اٹھا۔ حکام کے مطابق راکھ بحرالکاہل کی جانب پھیل رہی ہے ، مگر آبادی محفوظ ہے ۔ یہ واقعہ حالیہ 8.8 شدت کے زلزلے اور کلیوچوسکوی آتش فشاں کے پھٹنے کے چند دن بعد پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں