سعودی عرب :مزید 2افراد کو دہشتگردی کے جرم میں سزائے موت، تین دن میں 17سر قلم

سعودی عرب :مزید 2افراد کو  دہشتگردی کے جرم میں سزائے  موت، تین دن میں 17سر قلم

ریاض،دبئی (اے ایف پی)سعودی عرب میں پیر کو دہشتگردی کے جرم میں دو شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جس کے بعد تین دنوں میں سر قلم کئے جانے والوں کی تعداد 17 ہو گئی۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں 15 افراد کو سزائے موت دی گئی، جن میں اکثریت غیر ملکیوں کی تھی۔ رواں سال اب تک 239 افراد کے سر قلم کئے جا چکے ۔ انسانی حقوق تنظیموں نے تشویش ظاہر کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں