ترکیہ:تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں آگ لگانے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

ترکیہ:تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں آگ  لگانے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کی تاریخی آیا صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسجد میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 11 جولائی کی رات پیش آیا ،سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص منبر کے بجائے مسجد کے ستونوں کے پیچھے چلا گیا، جہاں اس نے کاغذوں کو پھاڑ کر ان میں آگ لگا دی اور مسجد سے باہر نکل گیا۔ایک خاتون نے دھواں دیکھ کر امام کو اطلاع دی جنہوں نے جلتا ہوا قالین فوراً ہٹا دیا جس سے 1500 سال پرانی تاریخی مسجد کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں