پلاسٹک آلودگی ،عالمی معاہدہ تعطل کا شکار، تیل پیدا کرنیوالے ممالک رکاوٹ

پلاسٹک آلودگی ،عالمی معاہدہ تعطل کا  شکار، تیل پیدا کرنیوالے ممالک رکاوٹ

جنیوا(اے ایف پی)پلاسٹک آلودگی کے خلاف عالمی معاہدے کیلئے جنیوا میں جاری مذاکرات تیل پیدا کرنے والے ۔۔

ممالک کی مخالفت کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گئے ۔ 184 ممالک کے نمائندوں میں سخت اختلافات پیدا ہو گئے ہیں ۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک پیداوار پر پابندیوں کی مخالفت کر رہے ہیں، جس سے معاہدے میں پیش رفت مشکل ہو گئی ہے ۔ یہ مذاکرات اقوام متحدہ کے تحت ہو رہے ہیں ،برطانوی ماحولیاتی ادارے کے مطابق چین 34فیصد پلاسٹک پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ، امریکا 13 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ سعودی عرب، جنوبی کوریا، بھارت، جاپان اور جرمنی دیگر بڑے پیداواری ممالک میں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں