20 سالہ نوجوان نے 400 شہریوں کے ساتھ نیا ملک بنالیا
سڈنی (نیوزایجنسیاں)آسٹریلیا کے 20سالہ نوجوان نے پاکٹ تھری قوم کے نام پہچانے جانیوالے 400شہریوں پر مشتمل اپنا نیا ملک بنا لیا۔
نوجوان نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کی جب اس نے خود کو فری ریپبلک آف ورڈیس کا صدر قرار دیا۔ڈینیئل جیکسن نامی آسٹریلوی نوجوان نے 2019 میں ایک ایسی جگہ دریافت کی جو اس سے قبل کسی دوسرے ملک کے زیر انتظام نہیں تھی۔پاکٹ تھری قوم ہے کروشیا اور سربیا کے درمیان دریائے ڈینیوب کے کنارے ایک 125 ایکڑ جنگل میں آباد ہے ، ان کا اپنا جھنڈا، کابینہ اور کرنسی بھی ہے ۔فری ریپبلک آف ورڈیس میں کروشین اور سربین کے علاوہ انگریزی زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے ۔