مودی کا ولادیمیر پوٹن کو ٹیلیفون دورہ بھارت کی دعوت دیدی
نئی دہلی(اے ایف پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ اپنے دوست پوٹن کے ساتھ بہت اچھی اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ہم نے دوطرفہ ایجنڈے میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ بھارتی وزیراعظم نے روسی صدر کو اس سال کے آخر میں دورہ بھارت کی دعوت بھی دیدی ۔مودی کا کہناتھا کہ میں نے روس اور بھارت کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اوریوکرین میں تازہ پیش رفت سے آگاہ کرنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا ،اب میں ان کے دورے کا منتظر ہوں ۔