روسی ڈرون حملے ، 5 ہلاک، یوکرین کا آئل ریفائنری پر جوابی وار
کیف(اے ایف پی) روسی فضائی اور ڈرون حملوں میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ یوکرینی فوج نے روس کی ایک بڑی آئل ریفائنری کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
ادھر یوکرینی فوج نے سومی ریجن میں ایک گاؤ ں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے یوکرین میں جنگ بندی کے معاملے پر امریکا اور روس کے صدور کے درمیان الاسکا میں15اگست کو ملاقات متوقع ہے ، جس میں یوکرین کی شمولیت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔