فرانس:شہد کی مکھیوں کو مارنے والی دوا پر پابندی
پیرس(اے ایف پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے شہد کی مکھیوں کو مارنے والی کیڑے مار دوا ’اسیٹامیپریڈ‘ کی اجازت نہ دینے والا ترمیمی بل قانون میں شامل کر دیا۔
دوا پر پابندی کا یہ قانون 20لاکھ سے زائد لوگوں کے دستخط شدہ مطالبے کے بعد منظور ہوا۔ 2018 میں اس کیمیکل کو اعلیٰ عدالت نے انسانی صحت کے لیے خطرناک اور غیر آئینی قرار دیا۔ کسان یونین اس بل کی مخالفت کر رہی ہیں۔