بنگلہ دیش :ہلسا مچھلی کی حفاظت کیلئے جنگی جہاز اورپٹرول طیارے تعینات
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی دفاعی فورس نے غیر قانونی شکار روکنے کیلئے ہلسا مچھلی کی افزائش نسل کے موسم میں نگرانی کیلئے 17 جنگی جہاز اور پٹرول طیارے تعینات کر دئیے۔۔۔
حکومت نے 25 اکتوبر تک مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کی ہے ۔واضح رہے ہلسا مچھلی بنگلہ دیش کے لوگوں کا ذریعہ معاش ہے ۔ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کو افزائش نسل کے دوران پر سکون پانی کی ضرورت ہے ، جہازوں کی موجودگی اسکے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے ۔