آسٹریا میں چین کی تیار کردہ ٹرینوں کا باقاعدہ آغاز، وزیر ٹرانسپورٹ کی تنقید
ویانا (اے ایف پی ) آسٹریا کی نجی ریلوے کمپنی ویسٹ بان پہلی یورپی کمپنی بن گئی جس نے چین میں تیار کردہ ٹرینوں کو طویل فاصلے کے سفر کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا۔۔۔
ویانا سے سالزبرگ جانے والی پہلی دو منزلہ ٹرین بدھ کو چلائی گئی۔ آسٹریا کے وزیر ٹرانسپورٹ پیٹر ہانکے نے کمپنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کی اہم تنصیبات کو غیر ملکی انحصار سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ۔