فرانس روس کو دوبارہ پروسیس شدہ یورینیم بھیجنے لگا : گرین پیس ماحولیات گروپ

 فرانس روس کو دوبارہ پروسیس شدہ یورینیم  بھیجنے لگا : گرین پیس ماحولیات گروپ

پیرس(اے ایف پی)گرین پیس ماحولیات گروپ کا کہنا ہے کہ فرانس روس کو دوبارہ پروسیس شدہ یورینیم بھیج رہا ہے ،یہ قانونی لیکن غیراخلاقی عمل ہے۔

 گرین پیس کے ارکان نے ہفتے کے روز ڈنکرک کے چینل پورٹ میں ایک کارگو جہاز پر ریڈیو ایکٹو لیبل والے تقریباً 10 کنٹینرز کی لوڈنگ کی فلم بنائی۔ پاناما کا رجسٹرڈ بحری جہاز’’ میخائل ڈوڈین‘‘باقاعدگی سے افزودہ یا قدرتی یورینیم کو فرانس سے سینٹ پیٹرزبرگ لے جانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن ہفتہ کے روز والی کھیپ تین سال تک دیکھی جانے والی ری پروسیس شدہ یورینیم کی پہلی کھیپ تھی۔ گرین پیس فرانس کی جوہری مہم کی سربراہ پولین بوئیر نے بتایا کہ یہ غیر قانونی نہیں ہے لیکن یہ غیر اخلاقی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں