ایکواڈورمیں ریفرنڈم ،عوام نے امریکا کو فوجی اڈے دینے کی مخالفت کردی
کیوٹو (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) ایکواڈور کے عوام نے امریکا کو ملک میں دوبارہ فوجی اڈے بنانے کی اجازت دینے کی تجویز کو مسترد کردیا۔۔۔
امریکاکے حامی صدر ڈینیئل نوبوہ نے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایکواڈور کے عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایکواڈور نے 2008 میں اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجی اڈوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ریفرنڈ م میں یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا ایکواڈور کو سیاسی جماعتوں کے لئے عوامی مالی اعانت کم کرنی چاہئے اور قومی اسمبلی کی نشستوں کو 151 سے کم کرکے 73 کردیا جائے ،عوام نے ان تجاویز کوبھی مسترد کردیا۔