مقبوضہ کشمیر:پنشن میں اضافے کیلئے معذور افراد کے احتجاجی مظاہرے
سری نگر(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معذور افراد نے اپنے مطالبات کیلئے سری نگر اور ۔۔
بارہمولہ میں احتجاجی مظاہرے کیے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گزشتہ روز معذوروں کے عالمی دن پر بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے ۔ انہوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے میں نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لیے پنشن کی رقم ایک ہزار 2سو پچاس روپے موجودہ معاشی حالات میں ناکافی ہے ، اسے بڑھا کر کم از کم 3ہزار روپے کیا جائے ۔