روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائلوں سے حملہ ،10 لاکھ گھر بجلی سے محروم
ماسکو،کیف(اے ایف پی)روس نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین کی صنعتی اور توانائی تنصیبات پر ہائپرسونک میزائلوں سے حملہ کیا۔
یہ کارروائی یوکرین کی جانب سے روس میں شہری اہداف پر حملوں کے جواب میں کی گئی۔یوکرینی حکام کا کہنا تھا روسی فوج کے حملوں سے توانائی اور صنعتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ، دس لاکھ سے زیادہ گھر بجلی سے محروم ہو گئے ۔قبل ازیں روس کے وسطی شہر ساراتوف میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔