بھارتی اور اسرائیلی میڈیا کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا ناکام

بھارتی اور اسرائیلی میڈیا کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا ناکام

واقعے سے تعلق نہیں،میری تصویر استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا :شیخ نوید

سڈنی(دنیا نیوز)بھارتی،اسرائیلی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی واقعے کے بعد جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کردیا۔ آسٹریلیا میں رہنے والے پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو حملہ آور قرار دیدیا۔ اپنی تصاویر استعمال کرنے پر شیخ نوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان میں کہا ہے کہ میرا دہشتگردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں، میری تصویر کو استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے ۔ بے بنیاد پروپیگنڈے نے میری سلامتی اور ساکھ کو داؤ پر لگادیا۔ شیخ نوید نے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو روکا جائے ۔بھارتی اور اسرائیلی میڈیا کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا ناکام ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں