فرانس میں مویشیوں کی تلفی کیخلاف کسانوں کا احتجاج

فرانس میں مویشیوں کی تلفی  کیخلاف کسانوں کا احتجاج

ٹولوز(اے ایف پی)فرانس کے جنوبی علاقوں میں کسانوں نے مویشیوں کی تلفی کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا، جس پر مقامی حکام نے کشیدگی بڑھنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلدی بیماری لَمپی اسکن ڈیزیز کے ایک کیس کے بعد 200 سے زائد گائیوں کو تلف کرنے پر کسان مشتعل ہو گئے ۔ مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں اور کھاد پھینک کر احتجاج کیا، پولیس نے مظاہرین کیخلاف آنسو گیس استعمال کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں