700 ارب ڈالر کے پہلے مالک
واشنگٹن(رائٹرز)ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک پے پیکیج فیصلے کے بعد 700 ارب ڈالر کے مالک پہلے شخص بن گئے ، مسک کی مجموعی دولت تقریباً 749 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔۔۔
یہ اضافہ ڈیلاویر سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کے بعد ممکن ہوا، جس نے 2018 کے مسک کے پے پیکیج میں شامل اسٹاک آپشنز کی بحالی کا فیصلہ دیا، جن کی موجودہ قیمت تقریباً 139 ارب ڈالر ہے ۔ عدالت نے پچھلے فیصلے کو غلط قرار دے کر منسوخ کر دیا۔مسک اب دنیا کے دیگر ارب پتیوں سے کافی آگے ہیں۔