آسٹریلوی وزیر اعظم نے معافی مانگ لی
سڈنی (اے ایف پی) آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی حملے پر ملک کی یہودی برادری سے معافی مانگی ہے ، ہنوکا تقریب پر ہونے والے مسلح حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔۔۔
البانیز نے کہا کہ وہ اس سانحے کی ذمہ داری محسوس کرتے ہیں اور حکومت ہر دن آسٹریلین یہودیوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گی، تاکہ وہ اپنے مذہب اور شناخت کے ساتھ آزادانہ زندگی گزار سکیں۔واضح رہے 14دسمبر کو سڈنی میں بونڈائی بیچ پر ہنوکا تقریب پر حملے میں ملزم ساجد اکرم سمیت 16افراد ہلاک ہو ئے تھے ۔دوسری جانب آسٹریلیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد اکرم اور اس کے بیٹے نوید اکرم نے نیو ساؤتھ ویلز کے دیہی علاقوں میں "فائرنگ اور ٹیکٹیکل تربیت" کی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں نے حملے کی منصوبہ بندی مہینوں پہلے کی ۔