بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ
نئی دہلی(اے ایف پی)نئی دہلی سے دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بھارت اور نیوزی لینڈ نے نو ماہ کی بات چیت کے بعد آزاد تجارتی معاہدے پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔۔۔
معاہدے کے تحت بھارت اپنی تمام اشیا نیوزی لینڈ کو زیرو ڈیوٹی برآمد کریگا، جبکہ نیوزی لینڈ کو بھارت کے تقریباً 70 فیصد ٹیرف میں رعایت ملے گی۔ ٹیکسٹائل، جوتے ، لیدر اور انجینئرنگ مصنوعات بھارت کے بڑے فائدے میں آئیں گے ، جبکہ نیوزی لینڈ کو باغبانی، لکڑی اور بھیڑوں کی اون میں فوائد حاصل ہوں گے ۔ نیوزی لینڈ نے 15سال میں بھارت میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے ۔