بنگلہ دیش : طلبا کی سیاسی پارٹی 8 جماعتی اتحاد میں شامل

 بنگلہ دیش : طلبا کی سیاسی پارٹی 8 جماعتی اتحاد میں شامل

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی بھی جماعت اسلامی کی سربراہی میں بنے اتحاد کا حصہ 300حلقوں میں امیدواروں کی فہرست مشاورت سے مکمل کرلی :شفیق الرحمن

ڈھاکہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش میں فروری 2026 میں شیڈول انتخابات کیلئے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی)اورطلبا کی سیاسی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی)نے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کی قیادت میں قائم 8 جماعتی اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی۔ امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمن نے گزشتہ رو ز ڈھاکہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ جماعت اسلامی کی زیر قیادت اتحاد کی جانب سے تمام 300 حلقوں کیلئے امیدواروں کی فہرست مشاورت کے ذریعے تقریباً مکمل کرلی گئی ہے جبکہ باقی کام کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد منصفانہ طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے نیشنل سٹیزن پارٹی کے حوالے سے بتایا کہ وقت کی کمی کے باعث این سی پی کی قیادت آج کی پریس بریفنگ میں شریک نہ ہو سکی تاہم انہوں نے اتحاد میں شمولیت کے فیصلے سے واضح طور پر آگاہ کردیا ہے ۔واضح رہے کہ طارق رحمن کو وزیراعظم کیلئے مضبوط امیدوار سمجھاجارہاہے جو فروری 2018 سے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام چیئرمین ہیں،وہ بنگلہ دیش کے سابق صدر ضیا الرحمن اور بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں