طالبان سپریم کورٹ سے سز ا،مرد اورخاتون کو سرعام کوڑے مارے گئے
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان کی جانب سے سزا کے طور پر ایک مرد اور ایک خاتون کو سرعام کوڑے مارے گئے۔
طالبان کی سپریم کورٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ سزا اتوار کے روز ضلع درقد میں دی گئی جہاں دونوں افراد کو ایک، ایک سال قید اور 25، 25 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ افغان میڈیا کی جانب سے جمع کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران افغانستان بھر میں کم از کم 320 افراد کو سزا کے طور پر کوڑے مارے گئے ہیں۔