اتر پردیش: پولیس نے دو کشمیری گرفتار کر لیے
لکھنو (اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں پولیس نے دو کشمیریوں کو حراست میں لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے رہائشیوں شوکت علی اور سجاد کو بریلی ضلع کے گاؤں ڈھمری سے گرفتار کر لیا ۔پولیس نے کہا کہ ان دونوں کی تصاویر اور دیگر معلومات جموں وکشمیر پولیس کو تصدیق کیلئے بھیج دی گئی ہیں ۔ پولیس نے مزید بتا یا کہ یہ دونوں دس دسمبر کو اتر پردیش پہنچے تھے اور ایک مقامی مسجد میں مقیم تھے۔