جاپان میں 67گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،2افراد ہلاک ،26زخمی
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں ایک افسوس ناک حادثے میں 67 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 2 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔
واقعہ دارالحکومت ٹوکیو کے شمال مغرب میں واقع صوبہ گنما کی ایک ایکسپریس وے پر پیش آیا ، زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے ۔پولیس کے مطابق حادثہ برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہونے پر ہوا، جس کے باعث 2 ٹرک آپس میں ٹکرا گئے اور دیگر تیز رفتار گاڑیاں بھی ٹکراتی رہیں اور تقریباً 300 میٹر تک لمبی قطار بن گئی۔ حادثے میں 20 گاڑیوں میں آگ لگ گئی، ہلاک ہونیوالوں میں 77 سالہ خاتون اورایک بڑے ٹرک کا ڈرائیور شامل ہیں ۔