سویڈن اور فن لینڈ میں طوفان،سینکڑوں درخت اکھڑ گئے ،3افراد ہلاک

سویڈن اور فن لینڈ میں طوفان،سینکڑوں درخت اکھڑ گئے ،3افراد ہلاک

ہیلنسکی (اے ایف پی)ہفتے کے روز آنے والے طوفان نے سکینڈینیویا میں تباہی مچادی ،مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی جبکہ ہزاروں لوگ اتوار کو بھی بجلی سے محروم رہے۔

جوہانس طوفان نے سویڈن کے شمالی نصف حصے اور فن لینڈ کے مغربی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سویڈن کے علاقے ہوفورس میں جنگل میں کام کرنے والا 60 سالہ شخص درخت گرنے سے نیچے دب کر ہلاک ہوگیاجبکہ کنگسبرگیٹ سکی ریزورٹ کے قریب درخت کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا 50 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیااورایک کھیت کا ملازم بھی درخت کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، سویڈن اور فن لینڈ میں تیز ہواؤں نے سینکڑوں درخت اکھاڑ دیئے ، ٹریفک میں خلل پڑا اور بجلی کی بڑی بندش کا سبب بنی ، توانائی کمپنیوں نے متنبہ کیا کہ مرمت کے کام میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں