لندن میں فلسطینی سفارتخانے کا باضابطہ افتتاح

لندن میں فلسطینی سفارتخانے  کا باضابطہ افتتاح

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں ریاستِ فلسطین کے سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ۔یہ سفارتخانہ مغربی لندن کے علاقے ہیمرسمتھ میں قائم کیا گیا ہے ، جو اس سے قبل فلسطینی مشن کے طور پر کام کر رہا تھا۔

افتتاحی تقریب میں متعدد غیر ملکی سفارت کاروں، برطانوی حکومت کے نمائندے الیسٹئر ہیریسن اور فلسطین کے حامی افراد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے سفارت خانے کی عمارت کو برطانوی سرزمین پر فلسطین کا ایک حصہ قرار دیا۔فلسطینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ سفارت خانہ امن، ثابت قدمی، وقار اور فلسطینی عوام کی آزادی اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی علامت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں