شمالی کوریا کے رہنما نے نائب وزیراعظم کو موقع پر برطرف کر دیا، حکام کی سرعام سرزنش
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے معاشی منصوبوں میں تاخیر پر نائب وزیراعظم یانگ سنگ ہو کو موقع پر ہی برطرف کر دیا۔
یہ اقدام ایک مشینی کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر اٹھایا گیا ۔سرکاری میڈیا کے مطابق کم نے کہا کہ یانگ اہم ذمہ داریوں کے اہل نہیں تھے اور ان کی تقرری غلط فیصلہ ثابت ہوئی۔ کم نے پارٹی حکام کی مایوسی، غیر ذمہ داری اور سُستی پر سرزنش کی اور کہا کہ منصوبے کی کامیابی کیلئے بیل چاہیے ، بکری نہیں۔ یہ عوامی احتساب نویں پارٹی کانگریس سے قبل نظم و ضبط اور وارننگ کا پیغام ہے ۔