ایران صورتحال:اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
نیو یارک(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل نے ایران میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر جمعہ کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
یہ اجلاس برطانیہ، جرمنی، آئس لینڈ اور شمالی مقدونیہ کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے ۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈر ابو فضل شکارچی نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر خامنہ ای کو مارنے کی کوشش کی گئی تو ہم ان کی دنیا کو آگ لگا دیں گے ، دنیا کی کوئی جگہ ان کیلئے محفوظ نہیں رہنے دیں گے ۔ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگا۔حملہ ہوا تو علما جہاد کرنے کا فتویٰ جاری کر دیں گے ۔