بھارت نے اپنے سفارتکاروں کے اہلخانہ کو بنگلہ دیش سے واپس بلا لیا
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت نے اپنے سفارتکاروں کے اہلخانہ کو بنگلہ دیش سے واپس بلا لیا ہے۔ بھارت نے بنگلہ دیش کوسفارتی تعیناتی کے حوالہ سے نان فیملی ملک رجسٹرڈ کر لیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ۔۔۔
بھارتی سفارتکار اور سفارتی عملہ جو بنگلہ دیش میں تعینات کیے جائیں گے وہ اپنے اہلخانہ یعنی بیوی، بچوں کو وہاں نہیں لے جا سکیں گے ۔ دنیا بھر میں صرف چار ممالک پاکستان، افغانستان، عراق اور جنوبی سوڈان ایسے ہیں جنہیں بھارت نے سفارتی تعیناتیوں کے حوالہ سے نان فیملی ملک قرار دے رکھا ہے اور اب حالیہ فیصلے کے بعد اس فہرست میں بنگلہ دیش کو شامل کر لیا گیا ہے ۔