چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے چین کا افغان طالبان سے مطالبہ

چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے  چین کا افغان طالبان سے مطالبہ

بیجنگ(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)کابل میں چینی ریستوران میں دھماکے کے بعد بیجنگ نے افغان طالبان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔

پیر کو کابل میں ہونے والے دھماکے میں چھ افغان اور ایک چینی شہری ہلاک ہوا تھا۔ داعش نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔چین نے اپنے شہریوں کو افغانستان میں سفر سے گریز اور موجودہ کاروباری افراد کو حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں