لندن میں چین کو میگا سفارتخانہ تعمیر کرنیکی اجازت

لندن میں چین کو میگا  سفارتخانہ تعمیر کرنیکی اجازت

لندن(اے ایف پی)برطانوی حکومت نے لندن کے تاریخی علاقے میں چین کو میگا سفارتخانہ تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 آٹھ سالہ طویل عمل کے بعد یہ فیصلہ شدید عوامی اور انسانی حقوق کی مخالفت کے باوجود کیا گیا۔ مجوزہ سفارتخانہ 20 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہوگا جو برطانیہ میں سب سے بڑا سفارتی کمپلیکس بنے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو اعتماد میں لیا گیا اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ تاہم ارکانِ پارلیمنٹ، مقامی رہائشیوں اور مہم چلانے والوں نے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ عمارت نگرانی اور اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے ۔ فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں