یوگنڈا :آرمی چیف کی اپوزیشن رہنما کو قتل کی دھمکی
کمپالا(اے ایف پی)یوگنڈا کے آرمی چیف جنرل موہوزی کینیرگوابا نے اپوزیشن رہنما بوبی وائن کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔
فوجی سربراہ دوبارہ منتخب ہونے والے صدر یووری موسیوینی کے بیٹے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ بوبی وائن کو 48 گھنٹوں میں خود کو پولیس کے حوالے کرنا ہوگا۔جنرل کینیرگوابا نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعت کے 22 افراد مارے جا چکے ۔ واضح رہے بوبی وائن گزشتہ ہفتے کے متنازع انتخابات میں شکست کے بعد روپوش ہیں ۔ بوبی وائن نے دھمکیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ اور ساتھی محفوظ نہیں۔